0
Tuesday 15 Mar 2016 14:56

کراچی میں آئی ڈی پیز کی آڑ میں دہشت گرد بھی آئے، قائم علی شاہ

کراچی میں آئی ڈی پیز کی آڑ میں دہشت گرد بھی آئے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں آئی ڈی پیز کی آڑ میں دہشت گرد بھی آئے جس سے شہر کے حالات خراب ہوئے، شہر میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں سے امن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا شکر گزار ہوں۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں نیب نے سیکریٹری ایکسائز کو بغیر بتائے گرفتار کیا، تاثر دیا جا رہا ہے کہ صرف سندھ میں کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے بعد ایف آئی اے بھی سندھ میں ایکشن میں آگئی، کیا ایف آئی اے کو سندھ میں کارروائیوں کا مینڈیٹ دیا گیا ؟، نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیاں سندھ پر حملے کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ دہشت گردوں سے ڈر کر گواہی نہیں دیتے تھے، گواہوں کے تحفظ کے لیے بل بنایا اور انہیں تحفظ دیا، پراسیکیوشن اور تفتیش میں بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہت سے غیر ملکی مقیم ہیں، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر انہیں جگہ دی، سندھ میں بیس لاکھ افغانی، بنگلہ دیشی اور برمی شہری مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ڈیڑھ کروڑ آبادی کے لیے صرف 32 ہزار اہلکار ہیں، شہر میں لوکل گینگ بھی سر گرم تھے جنہیں کچلا گیا۔
خبر کا کوڈ : 527669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش