0
Tuesday 15 Mar 2016 17:23

بلاول 26 مارچ سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے، رحیم یارخان میں جلسہ سے خطاب کریں گے، یورسف رضا گیلانی

بلاول 26 مارچ سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے، رحیم یارخان میں جلسہ سے خطاب کریں گے، یورسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔ رحیم یارخان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے کارکنان 26 مارچ کے جلسہ میں شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کے جلسہ میں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کا جلسہ تخت لاہور سے نجات کا پیش خیمہ ہوگا۔ این اے 153 کے ضمنی الیکشن میں عوام منظم دھاندلی اور حکومتی ہتکھنڈوں کو ناکام بنا کر صرف تیر پر مہر لگائیں۔ 17 مارچ کا سورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جنوبی پنجاب بھر سے کارکنان 26 مارچ کو جمال الدین والی رحیم یارخان کے جلسہ میں شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 527701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش