QR CodeQR Code

رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن 23 مارچ کو ہوگا

15 Mar 2016 23:25

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا گرہن 23 مارچ کو ہوگا اور اس بار جزوی گرہن چاند کو لگے گا۔ پاکستان میں طلوع قمر کے وقت جزوی گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن 23 مارچ کو ہوگا، چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا گرہن 23 مارچ کو ہوگا اور اس بار جزوی گرہن چاند کو لگے گا۔ پاکستان میں طلوع قمر کے وقت جزوی گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر ہوگا۔مکمل گرہن 4 بجکر 48 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 6 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن کا نظارہ آسٹریلیا، مغربی امریکا اور ایشیا کے ممالک میں کیا جاسکے گا۔


خبر کا کوڈ: 527777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527777/رواں-سال-کا-پہلا-جزوی-چاند-گرہن-23-مارچ-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org