0
Tuesday 15 Mar 2016 23:52

پاکستان سے آنیوالے 10 میں سے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، بھارتی ٹی وی

پاکستان سے آنیوالے 10 میں سے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، بھارتی ٹی وی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے دس میں سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ سات دہشت گرد ابھی تک فرار ہیں، جنہیں سکیورٹی فورسز تلاش کررہی ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل نے اپنے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے 10 مشتبہ دہشت گرد گجرات کے راستے بھارت داخل ہوئے۔ جس کی اطلاع پاکستانی سکیورٹی ایڈوائزر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو دی تھی۔ ان دہشت گردوں نے بھارت کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، جبکہ یہ مبینہ دہشت گرد بھارت کے مشہور سومنات مندر پر حملے کی منصوبہ بندی کر کے آئے تھے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ان مبینہ دہشت گردوں کی لوکیشن کا پتا لگاکے ایک مقابلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے، لیکن ابھی تک ان کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان فرار ہونے والے دہشت گردوں کی لوکیشن ملک کے مغربی حصے میں پائی گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکار باقی دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا چاہتے ہیں، تاکہ انہیں ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 527783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش