QR CodeQR Code

ایاز صادق نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر علیم خان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

16 Mar 2016 00:11

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ نون کے رہنماوں نے الیکشن کمیشن حکام کو ریفرنس پیش کرتے ہوئے علیم خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایاز صادق نے علیم خان کے خلاف 470 صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر کردیا ہے جس میں 180 بیان حلفی بھی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ این اے 122 کے مقدمے میں جھوٹے بیان حلفی جمع کرانے پر علیم خان مشکل میں پھنس گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، ووٹوں کی منتقلی سے متعلق جھوٹے بیان حلفی جمع کرانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے علیم خان کے خلاف 470 صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر کر دیا ہے جس میں 180 بیان حلفی بھی موجود ہیں۔ مسلم لیگ نون کے رہنماوں نے الیکشن کمیشن حکام کو ریفرنس پیش کرتے ہوئے علیم خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملنے پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ خواتین ارکان پارلیمنٹ کے احتجاج میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے ساتھی ارکان اسمبلی سے اختلاف کر دیا۔ خواتین ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج ایک طرف مگر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لوئر دیر سے اعزازالملک کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 527787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527787/ایاز-صادق-نے-جھوٹا-بیان-حلفی-جمع-کرانے-پر-علیم-خان-کیخلاف-ریفرنس-دائر-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org