0
Wednesday 16 Mar 2016 10:07

آصف زرداری کے بہنوئی منور تالپر نیب سے خوف زدہ

آصف زرداری کے بہنوئی منور تالپر نیب سے خوف زدہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بہنوئی منور تالپر نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، انھوں نے کہا کہ نیب ہراساں کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے بہنوئی منور تالپر نیب سے خوف زدہ ہیں، انھیں گرفتاری کا خوف ستانے لگا ہے، اس ہی لئے انھوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، اور سندھ ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں ضمانت قبل ازگرفتاری مانگ لی۔ ان کی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے، نیب ہراساں کر رہا ہے اور نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انھوں نے گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ جنوری میں آصف زرداری نے منور تالپر کے خلاف انکوائری کو وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے سال نو کا پہلا تحفہ کہا تھا۔ منور تالپر آصف زرداری کی بہن فریال تالپر کے شوہر اور قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 527829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب