QR CodeQR Code

تنخواہوں میں اضافے کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، دھرنا، مطالبات کے حق میں نعرہ بازی

16 Mar 2016 18:23

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کے وعدے نبھائے۔ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کا استحصال کر رہی ہے، ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نشتر میڈیکل کالج کے باہر دھرنا دیا اور مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر کبیر نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کے وعدے نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کا استحصال کر رہی ہے، ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں نشترمیڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کی بھی کثیرتعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 527904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527904/تنخواہوں-میں-اضافے-کیلئے-ینگ-ڈاکٹرز-کا-احتجاج-دھرنا-مطالبات-کے-حق-نعرہ-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org