0
Wednesday 16 Mar 2016 19:08

پشاور میں بارش سے 2 چھتیں گر گئیں، بہن بھائی سمیت 4 جاں بحق

پشاور میں بارش سے 2 چھتیں گر گئیں، بہن بھائی سمیت 4 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بارش کے باعث چھتیں گرنے سے بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے جبکہ سمبڑیال میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی بیٹے سمیت جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں سعید آباد کے علاقے میں بارشوں کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر 15 سالہ خالد اور اس کی ہمشیرہ 17 سالہ عصری گل موقع پر دم توڑ گئے۔ بچوں کی موت نے ماں کو صدمے سے نڈھال کر دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق مکان کچا اور بوسیدہ تھا جو گزشتہ پانچ روز سے جاری بارش کے باعث انتہائی خستہ ہو گیا تھا۔ دوسری طرف ریگی ماڈل ٹاؤن میں بارش سے گھر کی چھت گر گئی جس سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ علاوہ ازیں سمبڑیال کے علاقہ محلہ الیوالی کا رہائشی مبارک علی کھوکھر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سویا ہوا تھا اچانک طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے مبارک علی اس کی اہلیہ کشور بی بی اور9 سالہ بیٹا عظیم علی جھلس گئے جنہیں اہل محلہ نے ملبہ ہٹا کر تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 527914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش