0
Wednesday 16 Mar 2016 22:30

سیدہ فاطمہ (س) کی مبا رک زند گی کا ہر پہلو خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، حا فظ حبیب اﷲ سیالوی

سیدہ فاطمہ (س) کی مبا رک زند گی کا ہر پہلو خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، حا فظ حبیب اﷲ سیالوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم فیصل آباد کے ضلعی امیر حافظ حبیب اﷲ سیالوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ فاطمتہ الز ہرا سلام اللہ علیہا کا کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، آپ سلام اللہ علیہا کے اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر مائیں اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ انہو ں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ فاطمہ سلام اللہ علیہ علیہا جنتی عورتوں کی سردار اور خواتین میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا عفت و پا کیز گی، شرم و حیاء، صبر و رضا اور قناعت و سخاوت جیسی اعلیٰ صفات کی عملی تصویر تھیں۔ آپ سلام اللہ علیہا کی مبارک زندگی کا ہر پہلو خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 527945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش