0
Wednesday 16 Mar 2016 23:11

ڈی آئی خان، پولیس خاموش تماشائی، چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں

ڈی آئی خان، پولیس خاموش تماشائی، چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او صادق حسین بلوچ کے جانے کے بعد سٹریٹ کرائم کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں اندرون سٹی چوروں اور ڈکیتوں نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔ گزشتہ چند روز میں میں چوری اور ڈکیتی کے بیسیوں واقعات ہوچکے ہیں، جبکہ تاحال پولیس کسی مجرم سے کوئی برآمدگی نہیں کراسکی۔ حتیٰ کہ مقامی پرنٹ میڈیا بھی سٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر دم سادھے ہوئے ہے۔ تھانہ سٹی کی حدود میں غربی سرکلر روڈ پر فضل الرحمن ولد رمضان بھٹی سکنہ باکھری بازار کی دکان پر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے اور انہوں نے فضل الرحمن سے نوے ہزار روپے کی نقدی اور ایک موبائل نوکیا چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں مسلم بازار، قاضیانوالی گلی، گلی باغ والی، سرکلر روڈ سے دن دیہاڑے نئے موٹر سائیکل چوری ہوگئے، جبکہ نقاش موبائل پر کام کرنے والے غلام محمد نامی شخص سے دن دیہاڑے موٹرسائیکل چھین کر مسلح افراد فرار ہوگئے۔ دوسری جانب تھانہ کینٹ کی حدود میں بنوں اڈا، عیدگاہ کلاں کے علاقے میں کبوتروں اور قیمتی پرندوں کے چوروں نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے، مگر پولیس ان چوروں کی گرفتار ی سے عاجز محسوس ہوتی ہے۔ شہریوں کے مطابق سابق ڈی پی او صادق بلوچ کے تبادلے کے بعد ڈیرہ میں جرائم کی شرح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 527956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش