QR CodeQR Code

ایران کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، دفاعی سرگرمیاں صرف ملک کے دفاع کیلئے ہیں، ڈاکٹر حسن روحانی

16 Mar 2016 15:30

اسلام ٹائمز: تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ علاقے کے ایک دو ممالک جنھوں نے اعتدال پسندی سے ہٹ کر تشدد کا راستہ اختیار کر لیا ہے، وہ دوبارہ صحیح راستے پر لوٹ آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی سرگرمیاں صرف ملک کے دفاع کے لئے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ انتہا پسندوں، جنگ پسندوں اور ان لوگوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا جنھوں نے بلاوجہ ایران کے میزائلی پروگرام کے معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کی کوشش کی تھی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے انتہا پسندوں اور جنگ پسندوں کو منفی جواب دیا ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران کی دفاعی سرگرمیاں صرف ملک کے دفاع کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی کسی ملک خاص طور پر اپنے ہمسایہ ملکوں کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھے اور نہ رکھتا ہے۔ ایرانی صدر نے زور دے کر کہا کہ ایران کی دفاعی توانائیاں صرف ملک کے دفاع کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام کشیدگی اور انتہا پسندی کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی عوام کی مدد سے علاقے میں بھی امن و استحکام برقرار ہوجائے گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ علاقے کے ایک دو ممالک جنھوں نے اعتدال پسندی سے ہٹ کر تشدد کا راستہ اختیار کر لیا ہے، وہ دوبارہ صحیح راستے پر لوٹ آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 527957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527957/ایران-کسی-بھی-ملک-کیخلاف-جارحانہ-عزائم-نہیں-رکھتا-دفاعی-سرگرمیاں-صرف-کے-دفاع-کیلئے-ہیں-ڈاکٹر-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org