0
Wednesday 16 Mar 2016 23:57

سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی غیر رسمی ملاقات

سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی غیر رسمی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ نیپال میں ہونے والی سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال کے شہر پوکھرا میں جاری 19ویں سارک کانفرنس کی سائیڈ لائن کے موقع پر پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سارک سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز کی کوئی باضابطہ ملاقات طے نہیں ہے جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ہونے والے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے بعد پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات معطل ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 527964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش