QR CodeQR Code

پشاور بس بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تدفین

17 Mar 2016 08:15

اسلام ٹائمز: بس بم دھماکے میں شہید ہونے والے 6 شہداء محمد انعام، ریاض خان، محمد اسماعیل، محمد سیف، محمد ارشد اور شاہد علی کا تعلق مردان کی تحصیل تخت بائی سے تھا۔ انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بس کے اندر بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ بس بم دھماکے میں شہید ہونے والے 6 شہداء محمد انعام، ریاض خان، محمد اسماعیل، محمد سیف، محمد ارشد اور شاہد علی کا تعلق مردان کی تحصیل تخت بائی سے تھا۔ انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مالاکنڈ ایجنسی تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3 شہداء حسین خان، ارشد علی اور محمد انور کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔ شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے حکام اور سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 528003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528003/پشاور-بس-بم-دھماکے-میں-شہید-ہونے-والوں-کی-تدفین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org