QR CodeQR Code

جی بی، چیف جج نے ایک ہزار کنال اراضی پر رہائشی کالونی بنوانے کیلئے رپورٹ طلب کرلی

17 Mar 2016 10:16

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق رہائشی کالونی سے متعلق کیس عدالت میں باقاعدہ سماعت کے لیے لگا دیا جائے گا اور بہت جلد اس اہم منصوبے پر کام شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے عدلیہ کے مختلف سٹاف کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے وکلاء، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سٹاف، چیف کورٹ اور سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے افسران اور سٹاف کے لئے مناسب مقام پر رہائشی کالونی بنانے کیلئے 1000 کنال اراضی الاٹ کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم صادر کرلیا۔ ذرائع کے مطابق رہائشی کالونی سے متعلق کیس عدالت میں باقاعدہ سماعت کے لیے لگا دیا جائے گا اور بہت جلد اس اہم منصوبے پر کام شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 528009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528009/جی-بی-چیف-جج-نے-ایک-ہزار-کنال-اراضی-پر-رہائشی-کالونی-بنوانے-کیلئے-رپورٹ-طلب-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org