0
Thursday 17 Mar 2016 11:46

دینی جماعتوں میں رابطے بڑھانے کیلئے علماء و مشائخ رابطہ کونسل قائم

دینی جماعتوں میں رابطے بڑھانے کیلئے علماء و مشائخ رابطہ کونسل قائم
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر مشائخ عظام اور علمائے کرام سے رابطہ بڑھانے کیلئے علماء و مشائخ رابطہ کونسل قائم کی گئی ہے۔ سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کو علماء و مشائخ رابطہ کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ منصورہ میں ہونیوالے اجلاس میں کونسل کے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا جس کے مطابق سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ چیئرمین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کوارڈینیٹر، مولانا عبدالجلیل نقشبندی کو شمالی پنجاب، شیخ عثمان فاروق جنوبی پنجاب اور مولانا جاوید قصوری کو وسطی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ حافظ ساجد انور سید لطیف الرحمن شاہ اور مولانا غیاث احمد کو رابطہ کونسل کے ممبرز مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین علماءو مشائخ رابطہ کونسل و سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین کوریجہ نے منصورہ میں منعقدہ علماء و مشائخ رابطہ کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو جن مسائل و مشکلات کا سامنا ہے، علماء و مشائخ اور خانقاہوں کے سجادہ نشیوں اور درباروں سے وابستہ لاکھوں عقیدت مندوں کو بھی پوری قوم کی طرح اس پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت اتحاد و اتفاق اور باہمی احترام کی فضا کی ضرورت ہے، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور ملکی سلامتی اور بقا کیلئے امت کا متحد ہونا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 528017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش