0
Thursday 17 Mar 2016 12:11

تیاریاں مکمل، پرویز مشرف کسی بھی وقت دبئی نکل سکتے ہیں

تیاریاں مکمل، پرویز مشرف کسی بھی وقت دبئی نکل سکتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ سے وفاقی حکومت کی اپیل خارج ہونے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان کے کسی بھی وقت روانہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر خلیجی ملک کی ایئر لائن ای کے 611 سے دبئی جائیں گے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے ہمراہ پارٹی کی سینئر قیادت اور ڈاکٹروں کی ٹیم اور ان کی اہلیہ بھی ساتھ ہوں گی۔ وہ دبئی میں اپنے معالج ڈاکٹر امتیاز ہاشمی سے اپنی ریڑھی کی ہڈی کا معائنہ کرائیں گے، وہ ان کے زیر علاج ہیں اور ان کے پہلے میڈیکل بورڈ کے سربراہ بھی ڈاکٹر امتیاز ہاشمی تھے۔ گزشتہ سال ڈاکٹر امتیاز ہاشمی کی سربراہی میں کیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں پرویز مشروف کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی نشاندہی ایم آر آئی کے بعد کی تھی۔ پرویز مشرف کی دبئی میں برج خلیفہ کے عقب میں واقع رہائش گاہ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ان کی ٹکٹ دو جہازوں میں بک کروائی گئی۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ہم ان کے استقبال کیلیے پرجوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی کل رات کراچی سے دبئی روانگی ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مشرف کے اسٹاف کو ائیرپورٹ پر بتایا گیا کہ نام ای سی ایل سے نکالا نہیں گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو تاحال پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ موصول نہیں ہوا۔ وزارت داخلہ کو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ جب تک پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ہے وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 528022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش