0
Thursday 17 Mar 2016 15:46
ضرورت پڑنے پر روسی فوج چند گھنٹے کے اندر شام میں واپس پہنچ سکتی ہے

ماسکو شامی فوج کیلئے اپنی لاجیسٹک اور ٹیکٹیکی حمایت جاری رکھے گا، ولادیمیر پوتن

روس کی سلامتی کیلئے شام میں دہشتگردوں کیخلاف روسی فوج کے حملوں کا جاری رہنا ضروری ہے
ماسکو شامی فوج کیلئے اپنی لاجیسٹک اور ٹیکٹیکی حمایت جاری رکھے گا، ولادیمیر پوتن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر روسی فوج چند گھنٹے کے اندر شام میں واپس پہنچ سکتی ہے۔  ولادیمیر پوتن نے شام میں روسی فوج کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو شامی فوج کے لئے اپنی لاجیسٹک اور ٹیکٹیکی حمایت جاری رکھے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے شام سے واپس لوٹنے والے فوجی کمانڈروں کو تمغوں سے نوازنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام سے روسی فوجیوں کو نکالنے کا فیصلہ شام کے صدر بشار الاسد سے ہم آہنگی کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ہمارے فوجی اڈے، دفاعی میزائلی سسٹم اور ٹینک بدستور موجود رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملے بھی جاری رہیں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ خود روس کی سلامتی کے لئے شام میں دہشت گردوں کے خلاف روسی فوج کے حملوں کا جاری رہنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے بغیر امن و آسائش کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کے ذریعے تیل کی اسمگلنگ کا راستہ بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میدان جنگ میں شامی فوج کی کامیابی میں مدد کی ہے اور اب شام میں جاری جنگ بندی پر پوری طرح کاربند رہیں گے۔ اس تقریب میں روس کے وزیراعظم دیمتری مدیدوف، وزیر دفاع سرگئی شائیکو اور شام میں مارے گئے روسی فوجیوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 528127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش