0
Thursday 17 Mar 2016 23:10

نواز شریف نے مشرف کے احسانوں کا بدلہ چکایا ہے، مشیر اطلاعات سندھ

نواز شریف نے مشرف کے احسانوں کا بدلہ چکایا ہے، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف کو بیرون ملک اجازت دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ نواز شریف اور سابق صدر کے درمیان مک مکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سیل پیپلز پارٹی سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی سمیت لال مسجد کے سینکڑوں نوجوانوں کے قتل کے ملزم، قومی غدار اور آئین کے مجرم کو نواز حکومت کی جانب سے نرمی کیوں دکھائی جا رہی ہے، یقیناً حکومت اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان مک مکا تھا، اور نواز شریف نے مشرف کے احسانوں کا بدلہ چکایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور عدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو رعایت دی جا رہی ہے، اور کوئی بیان تک نہیں آتا، وفاقی وزیر داخلہ کہاں گئے جو اتنا بولتے تھے، ان کی یہ مجرمانہ خاموشی جمہوریت کیلئے اچھی نہیں، ہم حکومت کے اس رویئے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشوں کا دروزہ بند کیا جانا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے مشرف کو رعایت دے کر جمہوریت کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، نواز شریف کی حکومت اب صرف فرمائشی پروگرام رہ گیا ہے، ان کے پاس وقت کم ہوتا جا رہا ہے، فوج کے سابق سربراہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا، ان فیصلوں سے جمہوریت کی زندگی کم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے آئین شکن پرویز مشرف کو روکنا نہایت ضروری ہے، سابق صدر کو بیرون ملک جانے سے روک کر وزیراعظم ثابت کریں کہ وہ طاقتور اور صاحب اختیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 528141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش