0
Friday 18 Mar 2016 04:19

سعودی جارح اتحاد کا یمن میں فضائی کارروائی ختم کرنیکا اعلان

سعودی جارح اتحاد کا یمن میں فضائی کارروائی ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی قیادت میں جارحین کے اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں اس اتحاد کی کارروائیاں اپنے اختتامی مراحل سے نزدیک ہو رہی ہیں۔ رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر اور جارح سعودی اتحاد کے ترجمان احمد عسیری نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے انجام پانے والی کوششوں اور ثالثی کے بعد، یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر لڑائی تقریباً رک گئی ہے اور ہم اس وقت جنگ کے آخری مرحلے میں ہیں۔ عسیری نے کہا کہ یمن اس لئے کہ دوسرے لیبیا میں تبدیل نہ ہوجائے، اسے طویل مدت حمایت کی ضرورت ہے اور یمن کی حکومت کی تمام مراحل میں حمایت کی جانا ضروری ہے، تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی گذشتہ 26 مارچ سے یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے دوران اب تک ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، شہید ہوچکے ہیں، جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن میں جاری فضائی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے اتحادی افواج کے یمن میں فضائی کارروائیاں ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ فوجی اتحاد کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں بڑی فوجی کارروائیاں آخری مراحل میں ہیں۔ ان کے بعد دوسرا مرحلہ تعمیرِنو کا ہوگا اور یہ جلد شروع کیا جائے گا۔ دریں اثناء ترجمان وائٹ ہائوس نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بڑا جنگی مرحلہ اختتام پذیر ہے۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ منگل کے روز یمن کے صوبے الحجہ کی مارکیٹ میں ہونے والے سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 119 افراد جاں بحق ہوئے۔ یونیسیف کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں 22 بچے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 528195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش