QR CodeQR Code

فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

18 Mar 2016 14:17

اسلام ٹائمز: عالمگیر خان نے صحت جرم مانتے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا، اپنے مؤقف پر قائم ہوں اور جب بھی موقع ملے گا، تو دوبارہ وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکوں گا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عدالت نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان وزیراعلٰی ہاؤس کراچی کے سامنے کچرا پھینکنے سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے کراچی میں وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے پر فرد جرم عائد کر دی۔ عالمگیر خان نے صحت جرم مانتے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا، اپنے مؤقف پر قائم ہوں اور جب بھی موقع ملے گا، تو دوبارہ وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکوں گا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمگیر خان نے ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے کراچی میں وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا تھا، تاہم عالمگیر خان نے عدالت سے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی تھی۔


خبر کا کوڈ: 528211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528211/فکس-اٹ-مہم-کے-بانی-عالمگیر-خان-پر-فرد-جرم-عائد-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org