QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، کپتان اور خاتون مسافر زخمی

18 Mar 2016 14:26

اسلام ٹائمز: نجی کمپنی کے 18 سیٹر چارٹر طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری، لیکن کچھ ہی دیر بعد ہائیڈرولک پریشر کم ہونے کے باعث طیارہ رن وے پر ہی آ کر گر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، حادثے میں کپتان اور مسافر خاتون زخمی ہو گئیں، جہاز میں کپتان سمیت 16 مسافر سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا چارٹر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں کپتان اور مسافر خاتون زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی کمپنی کے 18 سیٹر چارٹر طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری، لیکن کچھ ہی دیر بعد ہائیڈرولک پریشر کم ہونے کے باعث طیارہ رن وے پر ہی آ کر گر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، حادثے میں کپتان اور مسافر خاتون زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ایوی ایشن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جہاز میں کپتان سمیت 16 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد رن وے کو تمام پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ طیارے کو رن وے سے ہٹانے کیلئے مشینری طلب کرلی گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے 2 انجنوں میں سے ایک بند ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 528213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528213/کراچی-ایئرپورٹ-پر-نجی-ایئر-لائن-کا-چارٹر-طیارہ-حادثے-شکار-کپتان-اور-خاتون-مسافر-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org