0
Friday 18 Mar 2016 18:26

پرویز مشرف کے آنے جانے سے کوئی فرق پڑیگا، انصاف کے تقاضے ضرور پورے ہونے چاہیئیں، رئوف ساسولی

پرویز مشرف کے آنے جانے سے کوئی فرق پڑیگا، انصاف کے تقاضے ضرور پورے ہونے چاہیئیں، رئوف ساسولی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سینئر بلوچ رہنما رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے آنے جانے سے کوئی فرق پڑے گا تاہم انصاف کے تقاضے ضرور پورے ہونے چاہیئیں۔ کسی کو قانون سے مستشنٰی اور بالاتر نہیں سمجھنا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی ناراضگی زیادہ دیرپا نہیں ہوگی۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو انہیں راضی کرنے کے گر آتے ہیں۔ بلوچستان اور سرائیکی وسیب کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اب کوئی جیتے یا ہارے غریب آدمی کے مسائل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ سیاست اب پجارو سے نکل کر ہیلی کاپٹر تک پہنچ کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رئوف خان ساسولی نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کی مزدور، کسان، وکلاء اور مڈل کلاس کو اب متحد ہو جانا چاہیئے کیونکہ سیاسی جماعتوں میں عام آدمی کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ پہلے ہی سیاستدان غریب آدمی سے بہت دور تھے اور کبھی کبھی غریب آدمی پجارو کے سامنے لیٹ کر اپنی بات منوا لیتے تھے لیکن آج سیاست پجارو سے نکل کر ہیلی کاپٹر تک پہنچ چکی ہے، ایسی صورتحال میں کوئی جیتے یا ہارے ان کے مسائل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور میاں صاحب کے گٹھ جوڑ نے غریب آدمی کے مفادات کو دھچکا لگایا ہے صرف ایک شخص چوہدری نثار علی خان ہی ہیں جو ملک وقوم کا درد رکھتے ہیں اور لٹیروں، مجرموں کے تعاقب میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 528237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش