0
Tuesday 1 Feb 2011 12:34

لاہور ہائیکورٹ،ریمنڈ ڈیوس کو امریکا کے حوالے کرنے سے روک دیا گیا،ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری غیرقانونی ہے،امریکہ

لاہور ہائیکورٹ،ریمنڈ ڈیوس کو امریکا کے حوالے کرنے سے روک دیا گیا،ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری غیرقانونی ہے،امریکہ
لاہور:اسلام ٹائمز-لاہور ہائیکورٹ نے دہرے قتل کے الزام میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو امریکا کے حوالے کرنے سے روک دیا ہے اور اسکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آج عدالت میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران یڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موٴقف اختیار کیا کہ ڈیوس کے استثناء کے بارے میں ابھی تک دعوی ٰنہیں کیا گیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے نے ڈیوس کو ڈپلومیٹ قرار دیا، مگر ثبوت نہیں دیئے، وزارت خارجہ سے ڈیوس کا اسٹیٹس معلوم کیا گیا، کچھ مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو ریمنڈ ڈیوس کو امریکا کے حوالے کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا اور کیس پر کارروائی دن کے لیے ملتوی کر دی۔ 
آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ملزم کو سفارتی حیثیت اور استثنٰی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو پندرہ دن تک کسی ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ریمنڈ ڈیوس کا نام ای سی ایل میں درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ریمنڈ ڈیوس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری اور سید ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے دو مختلف درخواستن دائر کی گئی تھیں جن میں عدالت سے امریکی شہری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔ ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ اور گاڑی کی ٹکر سے تین پاکستانی لاہور میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان پی جی کرولی نے کہا ہے کہ ریمنڈ کو پاکستان میں غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے، اس کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام کو فون کر کے کہا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وزارت خارجہ پی جے کرولے نے ریمنڈ ڈیوس کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری غیرقانونی ہے۔ ڈیوس نے گولی اپنے دفاع میں چلائی اور اس کی گولی کا نشانہ بننے والے افراد جرائم پیشہ تھے۔

خبر کا کوڈ : 52829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش