0
Saturday 19 Mar 2016 02:34

امریکی فوج روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسی طاقتوں سے جنگ کے قابل نہیں، جنرل مارک ملی کا اعتراف

امریکی فوج روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسی طاقتوں سے جنگ کے قابل نہیں، جنرل مارک ملی کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے چیف آف سٹاف مارک اے ملی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج چین جیسی بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی مسلح افواج کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے جنرل مارک ملی نے روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسی طاقتوں سے جنگ کے لئے امریکہ کی صلاحیت کے بارے میں کہا کہ امریکی فوج بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ مالی ذرائع اور مکمل فوجی تربیت کا فقدان، امریکہ کی فوجی آمادگی میں بڑی رکاوٹ کا باعث ہے۔ فوجی آمادگی و توانائی کے لحاظ سے اس وقت امریکہ بڑی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ادھر امریکی فضائیہ کے کمانڈر ڈیبورا جیمز نے بھی کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی نصف تعداد میں جنگی آمادگی نہیں پائی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ فوجی آمادگی میں بجٹ بہت اہمیت رکھتا ہے، تاہم فوجی آمادگی کے لئے فوجیوں کو تربیت دیئے جانے کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قبل امریکی فضائیہ کے حکام نے کہا تھا کہ امریکی فضائیہ کو لڑاکا طیاروں کے استعمال کے اعتبار سے 500 کی تعداد میں پائلٹوں کی کمی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد سے امریکہ کے فوجی اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ایسی حالت میں امریکی فوج کا بجٹ، دنیا کے کسی بھی ملک کا سب سے بڑا فوجی بجٹ شمار ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 528322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش