0
Saturday 19 Mar 2016 23:21

سپریم کورٹ نے حکومت مخالف دھرنے سے متعلق درخواستیں مقصد پورا ہونے پر نمٹا دیں

سپریم کورٹ نے حکومت مخالف دھرنے سے متعلق درخواستیں مقصد پورا ہونے پر نمٹا دیں
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے خلاف درخواستوں کو مقصد پورا ہو جانے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک دھرنوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزار کامران مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ جمہوری نظام کے تحفظ کیلئے یہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں، دھرنا دینے والی جماعتوں نے موجودہ نظام کو تسلیم کر لیا ہے۔ عدالت اگر مناسب سمجھے تو مقدمہ نمٹا دے، کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ عدالت حتمی فیصلے میں نظام کے تحفظ کی کوئی آبزرویشن دے، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نظام کے تحفظ کا حکم پہلی سماعت پر ہی دے دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے خیال سے ابھی اس وقت کوئی بھی حکم جاری کرنا مناسب نہیں ہوگا، سپریم کورٹ نے درخواستوں کو مقصد پورا ہو جانے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے آزادی و انقلاب مارچ کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 528455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش