0
Saturday 19 Mar 2016 23:41

پاکستان کا استبول میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

پاکستان کا استبول میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے استبول میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور ترک عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت سے تعزیت پیش کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ ترکی دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتے گا۔
خبر کا کوڈ : 528466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش