QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 13 افراد گرفتار

19 Mar 2016 23:39

اسلام ٹائمز: ایڈیشنل ایس پی رحیم شاہ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری اور پاک فوج کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرکے درجن سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر دیگر شہروں کی طرح ڈی آئی خان میں بھی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی رحیم شاہ کی قیادت میں تھانہ یونیورسٹی، کینٹ کی حدود میں واقع موسیٰ ٹاؤن میں ایس پی سی ٹی ڈی بنارس خان، ڈی ایس پی صدر عالم زیب خان، کینٹ ارباب خان، کلاچی آصف خان نے پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن پانچ بجے سے لیکر نو بجے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد کرکے 13 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 528469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528469/ڈی-آئی-خان-مختلف-علاقوں-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-سرچ-آپریشن-13-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org