QR CodeQR Code

دینی طبقے کا اتحاد حقیقی سیاسی تبدیلی کا دروازہ کھول سکتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

20 Mar 2016 00:17

اسلام ٹائمز: اہلسنت رہنما کا فیصل آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بالادست طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے، قرآن و سنت پاکستان کا سپریم لاء ہے، اس لئے اسلام کے منافی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی طبقے کا اتحاد حقیقی سیاسی تبدیلی کا دروازہ کھول سکتا ہے۔ اہلسنت رہنما کا فیصل آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بالادست طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قرآن و سنت پاکستان کا سپریم لاء ہے، اس لئے اسلام کے منافی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حقوق نسواں ایکٹ پر مذہبی طبقہ کے تحفظات دور کرے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت ایم کیو ایم کے "را" سے روابط کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں۔ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 528482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528482/دینی-طبقے-کا-اتحاد-حقیقی-سیاسی-تبدیلی-دروازہ-کھول-سکتا-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org