QR CodeQR Code

خانیوال میں ڈاکو نجی بینک سے 2 کروڑروپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

20 Mar 2016 00:42

اسلام ٹائمز: ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے اور اس سے ریکارڈ کی گئی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال میں سرسید روڈ پر ڈاکو نجی بینک سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے سرسید روڈ پر واقع نجی بینک میں 7 مسلح افراد داخل ہوئے اور جنہوں نے پہلے بینک کے گارڈ کو قابو میں کر کے اسے کمرے میں بند کیا اور پھر عملے کو یرغمال بنا کر بینک کا صفایا کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔ ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے اور اس سے ریکارڈ کی گئی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے ہیں تاہم عملے کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 528488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528488/خانیوال-میں-ڈاکو-نجی-بینک-سے-2-کروڑروپے-زائد-رقم-لوٹ-کر-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org