0
Sunday 20 Mar 2016 00:53

چین کے تعاون سے اسٹیل ملز کو 100 فیصد بحال کریں گے، شہباز شریف

چین کے تعاون سے اسٹیل ملز کو 100 فیصد بحال کریں گے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی بینک نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے نرم شرائط پر قرض دیا، جب کہ چین کے ساتھ تعاون سے اسٹیل ملز کو 100 فیصد بحال کریں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں، جب کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون غیر مشروط ہے، چین کی مدد سے بجلی پیداوار کے کئی منصوبے بھی زیرتعمیر ہیں، جس سے منصوبے سے پاکستان کی قسمت بدل جائےگی، پاک چین دوستی پر فخر ہے جب کہ چین کے ساتھ 46 ارب ڈالر کے معاہدے تاریخی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیےچین نے100 فیصد سرمایہ کاری کی جب کہ چینی بینک نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے نرم شرائط پرقرض دیا، چینی کمپنی نے چنیوٹ میں لوہے کے بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں، جب کہ ساہیوال میں 1 ہزار 320 میگاواٹ کول پاورپلانٹ بھی چین کی مدد سے تعمیر کیا جارہا ہے، معدنیات کے شعبے میں چینی کمپنیاں تیزی سے کام کر رہی ہیں، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے چین کی مددقابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کو مکمل بحال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 528491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش