0
Sunday 20 Mar 2016 11:37

قانون و آئین کی بالادستی کیلئے اقدامات کریں گے، چوہدری مجید

قانون و آئین کی بالادستی کیلئے اقدامات کریں گے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون و آئین کی بالادستی اور لوگوں کو سستے انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہدایت پر سو فیصد عمل کرکے ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کے ساتھ قواعد و ضوابط کی عملداری کی پاسداری کی جائے۔ میرپور شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی، ستھرائی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں۔ سرکاری دفاتر میں عوام کو بھرپور احترام دیا جائے ان کی جلد شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں وزیراعظم ہائوس میں ڈویژنل و ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر امور منگلا ڈیم محمد حسین سرگالہ، کمشنر راجہ امجد پرویز علی خان، ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری جاوید اقبال، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال، ایس ایس پی راجہ محمد عرفان سلیم خان، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز، ایم ایس ڈاکٹر بشیر چوہدری کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ چوہدری عبدالمجید نے افسران سے کہا کہ خدمت خلق پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہے جس کی ہم تکمیل کر رہے ہیں۔ ملازمین ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود مانیٹرنگ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 528525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش