QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

20 Mar 2016 14:43

اسلام ٹائمز: دونوں کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان ہیں، اور انہیں انتہائی قریب سے سر پر گولیاں ماری گئی ہیں، لاشوں میں سے ایک کی شناخت شمائیل بیگ کے نام سے، جبکہ دوسرے کی سہیل کے نام سے ہوئی، جو کورنگی سوکوارٹرز کا رہائشی ہے، دونوں مقتولین کے سر میں گولیاں ماری گئیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے 2 افراد کی لاشیں بر آمد کرلیں۔ دونوں کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان ہیں، اور انہیں انتہائی قریب سے سر پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں میں سے ایک کی شناخت شمائیل بیگ کے نام سے، جبکہ دوسرے کی سہیل کے نام سے ہوئی، جو کورنگی سو کوارٹرز کا رہائشی ہے، دونوں مقتولین کے سر میں گولیاں ماری گئی ہیں، جائے وقوعہ پر 30 بور پستول کے 3 خول بھی ملے ہیں، لاشوں کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں رات کے کسی پہر یہیں آکر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 528566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528566/کراچی-کے-علاقے-کورنگی-کراسنگ-سے-2-افراد-کی-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org