0
Sunday 20 Mar 2016 14:50

پشاور سے چترال جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ

پشاور سے چترال جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ
اسلام ٹائمز۔ ضلع چترال میں خراب موسم کے باعث پشاور سے چترال جانے والی قومی ایئر لائن کی 2پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ سے چترال جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 660 اور چترال سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 661 خراب موسم کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو اپنے ٹکٹوں کی تجدید کے لئے بکنگ آفس سے رابطہ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 528568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش