0
Sunday 20 Mar 2016 18:37

ہمارا احتجاج مشرف کے جانے پر نہیں، بلکہ (ن) لیگ کی منافقت پر ہے، مشیر اطلاعات سندھ

ہمارا احتجاج مشرف کے جانے پر نہیں، بلکہ (ن) لیگ کی منافقت پر ہے، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوا کر احسان اتارا ہے، اور اس طرح دونوں نے ایک دوسرے کی جان بخش دی۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کے دوران مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جمہوریت اگر تسلسل سے چلے تو کلچر بن جاتا ہے، جمہوری کلچر میں ایک دوسرے کی بات کو برداشت کیا جاتا ہے، سندھ کا جمہوری مزاج پنجاب سے بہتر ہے، پاکستان میں جب بھی جمہوریت آئی، وہ کانپتی اور ڈرتی ہوئی آئی ہے، ملک میں جب بھی جمہوریت کی طاقت اور چہرہ دکھانے کی کوشش ہوتی ہے، تو اس کا گلا دبا کر چہرہ نوچ لیا جاتا ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پرویز مشرف کو پروٹوکول سابق آرمی چیف اور صدر کی حیثیت سے دیا تھا، پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے دینا پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی تھی، آئین توڑنے اور ملک کو نقصان پہنچانے والے کو چھوڑ کر جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کر دیا گیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرویز مشرف کے جانے پر نہیں، بلکہ مسلم لیگ (ن) کی منافقت پر ہے، مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوا کر احسان اتارا ہے، انہوں نے آپ کی اور آپ نے ان کی جان بخشی، وہ یہ تو نہیں کہتے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزیر جھوٹے ہیں، لیکن ان کے بیانات جھوٹے اور منافقت سے بھرے ہوئے ہیں، ایک وزیر نے جھوٹا بیان دیا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت کے حکم پر جانے دیا گیا، جبکہ احمد رضا قصوری نے بیان دیا ہے کہ پرویز مشرف حکومت کے ساتھ ڈیل کرکے گئے ہیں، اور وہ سچ بول رہے ہیں، انہیں پرویز مشرف کی واپسی کا کوئی بھروسہ نہیں، کیونکہ ان کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے بھی یہ دعویٰ نہیں کیا، اور وفاقی وزیر داخلہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پرویز مشرف واپس آئیں گے۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انہیں حیرت ہے کہ چوہدری نثار پرویز مشرف کے ترجمان بن کر تصدیق کر رہے تھے کہ وہ واپس آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن ملک بھر میں ہو رہی ہے، لیکن سندھ میں ہی نظر آرہی ہے، اگر ہر وقت سندھ کے گلے پر ہی کرپشن کی تلوار لٹکائی جاتی رہی ،تو اس کا خراب نتیجہ نکلے گا۔
خبر کا کوڈ : 528596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش