QR CodeQR Code

پاکستان، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا ملکر سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو معمول پر لائیں، لیاقت بلوچ

20 Mar 2016 19:54

اسلام ٹائمز: لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت اور پس پردہ قوتوں نے مشرف کو ریلیف دے کر سب کو شرمسار کر دیا، امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کی طرح اپنے پسندیدہ فوجی آمر کو بھی چھڑوا لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مسلم ٹائون میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان کو دیئے گئے عصرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف پاکستان اور افواج پاکستان کے لئے بدنامی کا باعث ہیں۔ حکومت اور پس پردہ قوتوں نے مشرف کو ریلیف دے کر سب کو شرمسار کر دیا۔ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کی طرح اپنے پسندیدہ فوجی آمر کو بھی چھڑوا لیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ انتخابات اور مردم شماری صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو تو عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ جمہوریت پائیدار ہوگی اور قومی وسائل کی بھی منصفانہ تقسیم کی جا سکے گی۔ ملک کا کرپٹ نظام ہر اچھے عمل کے راستہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ لیاقت بلوچ نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد ناگزیر ہے۔ عالم اسلام میں تفریق مسلمانوں کے لئے تباہی کا باعث ہے۔ پاکستان، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا مل کر سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو معمول پر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ریاض اور تہران کا دورہ کرکے اچھا آغاز کیا لیکن یہ عمل ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے سماجی تنظیموں کے قائدین سے اپیل کی کہ پاکستان کو کرپشن، غربت اور جرائم سے پاک کرنے کے لئے جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کا ساتھ دیں۔


خبر کا کوڈ: 528612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528612/پاکستان-ترکی-ملائیشیا-اور-انڈونیشیا-ملکر-سعودی-عرب-ایران-کے-تعلقات-کو-معمول-پر-لائیں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org