0
Sunday 20 Mar 2016 21:25

پاکستان کی ترقی اور استحکام سیکولر ازم نہیں نظامِ مصطفٰی سے وابستہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان کی ترقی اور استحکام سیکولر ازم نہیں نظامِ مصطفٰی سے وابستہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جو خود کرپشن کرتے ہوں وہ کسی آمر کا احتساب نہیں کر سکتے۔ پاک فوج ہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے۔ پاکستان بنانے والوں کا اتحاد ہی پاکستان دشمنوں کی موت ثابت ہو سکتا ہے۔ حکمران امریکہ سے ڈرنا چھوڑ دیں تو ملک کے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ممتاز قادری کے چہلم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، نظامِ مصطفٰی سے دوری کے سبب پاکستان بحرانوں میں گھِرا ہوا ہے۔ اہل حق کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قانونِ ناموسِ رسالت کو غیر مؤثر بنانے کی کوشش کی گئی تو سروں پر کفن باندھ کر میدان میں نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قانونِ ناموس رسالت میں تبدیلی ناقابلِ برداشت ہے۔ نظامِ مصطفٰی کے نفاذ کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔ سودی نظام کی وجہ سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہوئی ہے۔ عشاقانِ رسول ممتاز قادری کے چہلم میں بھرپور شرکت کر کے شہید ناموس رسالت کے ساتھ اپنی والہانہ محبتوں کا اظہار کریں گے۔ حکومت نے حقوقِ نسواں کا ایشو کھڑا کر کے ممتاز قادری کے ایشو کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن حکمران یاد رکھیں کہ ممتاز قادری شہید کی پھانسی سے پیدا ہونے والا غم و غصہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام سیکولر ازم نہیں نظامِ مصطفٰی سے وابستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 528627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش