0
Sunday 20 Mar 2016 22:09

علامہ ساجد نقوی کی بزرگ عالم دین علامہ ریاض حسین نجفی سے ملاقات

علامہ ساجد نقوی کی بزرگ عالم دین علامہ ریاض حسین نجفی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ عالم دین وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی سے جامعتہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی اور قومی امور، اتحاد بین المسلمین اور مدارس دینیہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ حافظ ریاض نجفی نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر اتحاد بین المسلمین کیلئے اسلامی تحریک کے کردار اور زائرین کے مسائل کے حل سمیت سیاسی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیادت نے علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کی سیاسی پالیسیوں کو جاری رکھا ہوا ہے جس سے قوم کا وقار بلند ہوا ہے، علماء علامہ ساجد نقوی کیساتھ ہیں اور ان کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ قومی پلیٹ فارم سے عزاداری السید الشہداؑ کے تحفظ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی گئی ہیں اور حکمرانوں پر واضح کر دیا ہے کہ عزاداری تشیع کی پہچان ہے، اس کے تحفظ کیلئے جتنی قربانیاں دینا پڑیں، دریغ نہیں کریں گے اور یہ بات حکمرانوں کو اچھی طرح معلوم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام مکاتب فکر کی قیادت سے رابطے موجود ہیں، ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اچھی روایات پڑیں، جس سے ملکی حالات بہتر ہوئے اور اسلامی قوتوں نے ایک سیاسی پلیٹ فارم متحدہ مجلس عمل سے اچھی کامیابیاں حاصل کیں۔
خبر کا کوڈ : 528635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش