QR CodeQR Code

حقوق کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، حفیظ الرحمان

20 Mar 2016 22:38

اسلام ٹائمز: صوبائی حکومت کے سربراہ نے اپنے ایک خطاب میں ایکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ روز ہمارے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ لوگ یونین سطح کے الیکشن بھی چیت نہیں سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کون ہوتی ہے جو ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ دے، ہم ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد تو درکنار پڑھنا اور دیکھنا بھی نہیں چاہتے۔ اگر چارٹر آف ڈیمانڈ نون لیگ کے شیر دیں گے تو عملدرآمد ممکن ہے، احتجاج کرنے والے بھول جائیں، اب مہدی شاہ کی حکومت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شہید سیف الرحمٰن کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ روز ہمارے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ لوگ یونین سطح کے الیکشن بھی چیت نہیں سکتے، بیانات دینے والوں کا دانہ پانی بند ہو چکا ہے، ان نام نہاد لوگوں نے جبر و ظلم کا بازار قائم کر رکھا تھا، اب وہ ختم ہو چکا اس لئے یہ سب بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو نہیں چھوڑیں گے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسی کو گلگت کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی عالمی سروے کے مطابق گلگت بلتستان کو دنیا کا پرامن خطہ قرار دیا گیا ہے، یہی ہماری کارکردگی کا عملی ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 528645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528645/حقوق-کے-نام-پر-قانون-کو-ہاتھ-میں-لینے-والوں-کیخلاف-آہنی-ہاتھوں-سے-نمٹا-جائے-گا-حفیظ-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org