0
Monday 21 Mar 2016 12:30

گلگت بلتستان، چار ارب 36 کروڑ 94 لاکھ روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبے منظور

گلگت بلتستان، چار ارب 36 کروڑ 94 لاکھ روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبے منظور
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین کی زیر صدارت GBDDWP کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکمہ جات جن میں محکمہ داخلہ، بجلی، قدرتی وسائل، تعمیرات اور محکمہ سیاحت کے سات منصوبہ جات، جن کی مجموعی لاگت چار ارب 36 کروڑ 94 لاکھ بنتے تھے،پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ کے تحت دارالامان کا منصوبہ جو کہ 10 کروڑ49 لاکھ روپے، بجلی کے دو منصوبے جن کی لاگت 32 کروڑ 60لاکھ، بورڈ آف انویسٹمنٹ کا ایک منصوبہ جسکی لاگت 6 کروڑ 71 لاکھ روپے بنتی تھی، منظور کیا گیا جبکہ محکمہ تعمیرات اور محکمہ سیاحت کا ایک ایک منصوبہ جنکی مجموعی لاگت3 ارب 77 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے، اگلے فورم کی منظوری کیلئے سفارش کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین نے محکمہ منصوبہ بندی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جات کو رواں مالی سال کے آخر تک منصوبوں پر مختص کردہ فنڈز کو استعمال میں لایا جائے تاکہ ترقی کا پہیہ نہ رک سکے۔
خبر کا کوڈ : 528702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش