QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوگوں کو بھکاری بنادیا ہے، ایاز لطیف پلیجو

21 Mar 2016 12:37

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ کرپشن کے باعث سندھ میں تعلیمی نظام تباہ کردیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم، صحت میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی، کپڑا، مکان دینے کے بجائے چھین لیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوگوں کو بھکاری بنا دیا گیا، تھر کے لوگوں کو گندم کے بجائے بوریوں میں مٹی بھر کردی گئی۔ ایاز لطیف پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سندھ کے شہروں کو تباہ کردیا اور صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے، سندھ کے مختلف محکموں میں کھربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے الزام عائد کیا کہ کرپشن کے باعث سندھ میں تعلیمی نظام تباہ کردیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم، صحت میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 528705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528705/سندھ-حکومت-نے-بینظیر-انکم-سپورٹ-پروگرام-کے-نام-پر-لوگوں-کو-بھکاری-بنادیا-ہے-ایاز-لطیف-پلیجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org