QR CodeQR Code

مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف پی پی اراکین سندھ اسمبلی کا احتجاج کا فیصلہ

21 Mar 2016 12:56

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کریں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شریک ہوں گے، دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف پی پی ارکان سندھ اسمبلی نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کریں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئیر شاہد پاشا کی گرفتاری کے خلاف بھی ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔


خبر کا کوڈ: 528709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528709/مشرف-کو-بیرون-ملک-جانے-کی-اجازت-دینے-کے-خلاف-پی-اراکین-سندھ-اسمبلی-کا-احتجاج-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org