0
Monday 21 Mar 2016 13:16

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ختم کرکے ’ کے ڈی اے ‘ بحال کرنے کا فیصلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ختم کرکے ’ کے ڈی اے ‘ بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ختم کرکے کے ڈی اے کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ختم کرکے کے ڈی اے کو بحال کرنے کیلئے اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے کو صوبائی وزیر بلدیات کی ماتحتی میں 9 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹر چلائے گا تاہم ایم کیو ایم نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے، ان کا موقف ہے کہ کے ڈی اے کو میئر کراچی کے ماتحت کیا جائے۔ واضح رہے کہ کے ڈی اے 1957ء میں قائم کی گئی تھی اور اسے 2002ء میں ختم کردیا گیا تھا۔ کے ڈی اے کو ختم کرنے کے بعد صوبائی حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قائم کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 528713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش