QR CodeQR Code

امریکا مصری عوام کی جدوجہد میں مداخلت کر رہا ہے،ایران

1 Feb 2011 16:29

اسلام ٹائمز:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تیونس اور مصر کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومتوں کو قابو میں کرنیوالے مغربی ممالک کا وقت گزر گیا اب عوام اپنے طور پر فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ انہوں نے مصر کی صورتحال پر امریکا پر تنقید کی اور کہا کہ ایران اس معاملے میں امریکی مداخلت کا مشاہدہ کر رہا ہے


تہران:ایران نے مصر میں تبدیلی کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ مصری عوام کی جدوجہد میں مداخلت کر رہا ہے۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے مصری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مصر کی غیرمقبول حکومت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تبدیلی کے خواہشمند مصری عوام کی جدوجہد کی قدر کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ انصاف اور آزادی کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور یہ کوشش مشرق وسطٰی پر مثبت اثرات مرتب کریگی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تیونس اور مصر کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومتوں کو قابو میں کرنیوالے مغربی ممالک کا وقت گزر گیا اب عوام اپنے طور پر فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ انہوں نے مصر کی صورتحال پر امریکا پر تنقید کی اور کہا کہ ایران اس معاملے میں امریکی مداخلت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔










خبر کا کوڈ: 52875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/52875/امریکا-مصری-عوام-کی-جدوجہد-میں-مداخلت-کر-رہا-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org