QR CodeQR Code

شرجیل میمن نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، نیب کا عدالت میں جواب

21 Mar 2016 19:37

اسلام ٹائمز: نیب کیجانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، 5 ارب کے اشتہارات میں 3 ارب روپے کی خرد برد کی گئی، شرجیل میمن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست پر نیب نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات سندھ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست پر نیب نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست ناقابل سماعت اور قانون کے مطابق نہیں ہے، شرجیل میمن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف نیب کراچی میں 5 ارب روپے کی کرپشن پر انکوائری جاری ہے، شرجیل میمن نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب کے مطابق محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، 5 ارب کے اشتہارات میں 3 ارب روپے کی خرد برد کی گئی، شرجیل میمن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 528779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528779/شرجیل-میمن-نے-قومی-خزانے-کو-اربوں-روپے-کا-نقصان-پہنچایا-نیب-عدالت-میں-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org