0
Monday 21 Mar 2016 20:16

مشرف کو ملک سے فرار کروا کر نواز لیگ نے آئینِ پاکستان پر سوالیہ نشان لگا دیا، فریال تالپور

مشرف کو ملک سے فرار کروا کر نواز لیگ نے آئینِ پاکستان پر سوالیہ نشان لگا دیا، فریال تالپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو رات کی تاریکی میں ملک سے فرار کروا کر نواز لیگ نے آئین پاکستان پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی اور کراچی کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے خواتین رہنماؤں کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ وہ خواتین کو صوبہ بھر میں متحرک کرنے کے کام کا آغاز کریں، پیپلز پارٹی کے کارکنان کل بھی پارٹی کا سرمایہ تھے، آج بھی ہیں، اور ہمیشہ رہیں گے۔ انھوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ خواتین کی رہنما اور اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں فوری طور پر عوامی رابطے مہم شروع کریں، تاکہ خواتین کو بھرپور انداز میں فعال اور متحرک کیا جائے۔ فریال تالپور نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور تحفظ کیلئے بھی خواتین نے بھرپور آواز بلند کی ہے، اور حالیہ دنوں میں آئین شکن ڈکٹیٹر پرویز مشرف جس پر آرٹیکل 6 کے تحت اور بینظیر بھٹو شہید کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہے، کو رات کی تاریکی میں ملک سے فرار کروا کر نواز لیگ نے آئین پاکستان پر جو سوالیہ نشان لگا دیا ہے، اس پر پیپلز پارٹی کی خواتین کا احتجاج پوری دنیا کے سامنے ہے، اور جب کسی مسئلے پر خواتین سڑکوں پر آجائیں، تو وہ مسئلہ حل ہو کر ہی رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 اپریل کو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 37 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جیالیوں کا سمندر ہوگا، جن کا جوش و ولولہ دیدنی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 528791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش