0
Sunday 20 Mar 2016 20:30

امریکی اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، ایران اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، سید علی خامنہ ای

امریکی اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، ایران اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اپنے اصولی موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ عید نوروز کے موقع پر مشہد المقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسٰی الرضا علیہ السلام میں عوام کے عظیم الشان سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے کے مظلوموں، فلسطین، غزہ، یمن اور بحرین کے عوام کو تنہا چھوڑ دے اور ان کی سیاسی حمایت کرنا بند کر دے۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ تسلط پسند طاقتیں شام، عراق اور فلسطین کے معاملے میں بے بس ہوگئی ہیں اور وہ، ایران کو اپنی اس بے بسی کا ذمہ دار سمجھتی ہیں۔ سید علی خامنہ ای نے ایک بار پھر اس نکتے پر تاکید کی کہ ایران کے عوام کا امریکی عوام سے کوئی تنازعہ نہیں ہے، تاہم امریکی حکومت ایران کی دشمن ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکہ آج بھی ایران پر اس جیسا تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ جیسا اسے انقلاب اسلامی سے قبل پہلوی حکومت کے دور میں حاصل تھا۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو امریکہ کے تسلط سے نجات دلائی جبکہ ایرانی قوم نے اس بات کو بخوبی ثابت کر دیا کہ امریکہ کے مقابلے میں ڈٹا جا سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور ایران کے خلاف پابندیاں بدستور جاری ہیں۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے بینکاری لین دین اور منجمد اثاثوں کی بحالی میں رکاوٹیں باقی ہیں اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں پائی جاتی کہ بارک اوباما کے بعد آنے والا امریکی صدر ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے کم ترین وعدوں کی بھی پاسداری کرسکے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ کے تمام صدارتی امیدوار ایران مخالفت میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ایران کے دشمن ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سال نو کے موقع پر مشہد میں خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالیسی بڑی کمپنیوں کو ایران سے تجارت کرنے سے روک رہی ہے۔ مغربی ممالک اور مقامات جو امریکہ کے زیر اثر ہیں، ان کے ساتھ ایرانی بینکوں کو رقوم کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے ہیں اور صرف کاغذوں کی حد تک ہی پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔

آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ ایرانی بینکوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ مغربی ممالک کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے سے بدعہدی کر رہا ہے۔ امریکہ ایران پر دباو ڈالنے کے لئے اپنے سپر پاور ہونے کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کو ان تمام مسائل کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے امریکہ میں صدارتی امیدوار بننے کی دورڑ میں شامل امیدواروں کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی تقاریر میں ایران کو بدنام کرنے کے لئے ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں اور ان کے مطابق یہ "دشمنی" کی علامت ہے۔
خبر کا کوڈ : 528816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش