0
Monday 21 Mar 2016 23:18

معروف بیوروکریٹ سید فضل حسین شاہ کی نماز جنازہ جامعۃ المنتظر میں کل ادا کی جائیگی

معروف بیوروکریٹ سید فضل حسین شاہ کی نماز جنازہ جامعۃ المنتظر میں کل ادا کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز سماجی شخصیت اور معروف بیوروکریٹ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید فضل حسین شاہ انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 79 سال تھی، ان کی نماز جنازہ کل یعنی 22 مارچ کو ایک بجے دوپہر جامعة المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ وہ پٹیالہ (بھارت) کے ممتاز سید خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سید رضا محمد شاہ پٹیالہ میں سیشن جج تھے۔ جو قیام پاکستان کے موقع پر شہادت کے درجہ پر فائز ہوئے اور انہیں بعد میں تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔ سید فضل حسین شاہ کا شمار اچھی شہرت کے حامل ان بیوروکریٹس میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لئے وقف کئے رکھی۔ مرحوم متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ "دور کی آواز" کے عنوان سے ان کے افسانے شائع ہو چکے ہیں جبکہ تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے حوالے سے بھی انہوں نے تفصیلی تحریری کام کیا۔ مرحوم چار اضلاع میں ڈپٹی کمشنر جبکہ ملتان میں بطور کمشنر تعینات رہے۔ انہوں نے سیکرٹری لیبر اور ڈی جی اینٹی کرپشن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور پنجاب سروس پبلک سروس کمشن کے رکن بھی رہے۔ انہوں نے کچھ عرصہ وفاقی محتسب کے ساتھ بھی کام کیا۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹی سیدہ فرح رضا اور 4 بیٹے سید حسن رضا، ڈاکٹر عباس رضا، عمران رضا اور سید شہزاد رضا سوگوار چھوڑے ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے حسن رضا شاہ یو ایس ایڈ کے ساتھ منسلک ہیں، جبکہ ڈاکٹر عباس رضا شوگر کے معروف معالج ہیں اور عمران رضا ایک معروف جرمن کمپنی کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 528820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش