QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، عابد بیگ

22 Mar 2016 12:28

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان مسلم لیگ نون کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے سے عوام کی زندگیوں میں معاشی انقلاب آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مفاد کے تمام اقدامات کے لئے بلاامیتاز سرگرم عمل ہے، گلگت بلتستان میں قیام امن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے متحد ہیں، شہریوں کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے سے عوام کی زندگیوں میں معاشی انقلاب آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 528852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528852/گلگت-بلتستان-میں-قیام-امن-کیلئے-ہر-ممکن-اقدامات-کریں-گے-عابد-بیگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org