0
Tuesday 22 Mar 2016 19:23

لاہور میں یوم پاکستان کی عزم پاکستان پریڈ کی تیاریاں مکمل، سکیورٹی انتظامات بھی مکمل

لاہور میں یوم پاکستان کی عزم پاکستان پریڈ کی تیاریاں مکمل، سکیورٹی انتظامات بھی مکمل
اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان 23 مارچ کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے لاہور میں تاریخی "عزم پاکستان پریڈ" کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پریڈ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ یوم پاکستان کے حوالے سے تاریخ ساز عزم پاکستان پریڈ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ پریڈ کی تیاری کیلئے فل ڈریس ریہرسل کا سلسلہ جاری ہے۔ پریڈ کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پریڈ کے روٹ کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے وزیر قانون کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، ایس پی آپریشنز ملک لیاقت، ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر فیروز، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن وطن سے تجدید عہد کا دن ہے، عزم پاکستان پریڈ کو کامیاب اور محفوظ بنانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 528937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش