0
Tuesday 22 Mar 2016 21:29

ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف ہتک آمیز الفاظ پرویزرشید کو مہنگے پڑ گئے

ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف ہتک آمیز الفاظ پرویزرشید کو مہنگے پڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کےخلاف مبینہ ہتک آمیز الفاظ پرویزرشید کو مہنگے پڑ گئے۔ پیمرا نے وزیر اطلاعات کو چوبیس مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ ترجمان پیمرا کے مطابق، کونسل آف کمپلینٹ پیمرا نے وزیراطلاعات پرویز رشید کو اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی شکایت پر چوبیس مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ ترجمان پیمرا کے مطابق، پرویزرشید کےساتھ ڈاکٹر شاہد مسعود کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیراطلاعات نے خود بھی کیس کی پیروی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، پرویزرشید اور ڈاکٹر شاہد مسعود 24 مارچ 11 بجے اپنے کیس کی پیروی کریں گے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراطلاعات کے خلاف پیمرا میں شکایت کی تھی کہ پرویزرشید نے ان کے خلاف ہتک آمیز جملے کہیں ہیں اور انہیں دھمکی دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 528971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش